یلاپور:16؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )شہر کے درگامبا سیلس کے گودام سے سپاری چوری ہونے کے متعلق درج کردہ شکایت پر کارروائی کرتےہوئے یلاپور پولس نے 48گھنٹوں کے اندر ہی ملزموں کوگرفتار کرتےہوئے چوری ہوئی سپاری کو ضبط کرنے کا واقعہ پیش آیاہے۔
شہر کے درگامبا سیلس کے گودام میں چھالی اور لال سپاری کو تھیلوں میں بھر کر رکھاگیا تھا۔ چوروں نے چھت پر لگے سمینٹ شیٹ نکال کر گودام میں اترکر وہاں رکھی ہوئی چھالی اورلال سپاری لے کر گودام کے پیچھےوالے دروازے کا تالا توڑ کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ معاملے کو لےکر سونگیری دیہات کے مکین گنیش شیورام بھٹ نے 14مارچ کو یلاپور پولس تھانےمیں4کوئنٹل چھالی اورلال سپاری چوری ہونے کے متعلق شکایت درج کی تھی۔ چوری ہوئی سپاری کی قیمت اندازاً 1لاکھ 45ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔
شکایت درج ہونےکے بعد معاملےکی چھان بین اور تلاش میں نکلی پولس مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے کمٹہ تعلقہ ماسور دیہات کے مکین ڈرائیور مہیش ایرا گوڈا(28) ، ہوناور کے سرفراز بڈگی اور ادیم نگر کے پرمیشور بابو کامبلے ، کمٹہ تعلقہ ہوسکیری کے ششی دھر لنگپا پٹگار، ہریش مارپا پٹگار، نوین شری پاد پٹگار نامی 6ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پولس سے پوچھ تاچھ کے دوران ملزموں نے اپنے جرم کو قبول کرنے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ پولس نے چوری کردہ 4کوئنٹل چھالی اورلال سپاری اور سپلائی کے لئے استعمال کردہ پیاسنجر رکشا کو ضبط کیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کی قیمت تقریبا ً 2لاکھ 10ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔ پولس نے معاملے کو صرف 48گھنٹوں میں سلجھاتےہوئے ملزموں کو عدالت میں پیش کئے جانے پر اعلیٰ افسران اور عوام نے ستائش کی ہے۔